ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: بحیرۂ عرب میں ماہی گیر کشتی ہوئی غرقاب۔6مچھیروں کو بچالیا گیا

بھٹکل: بحیرۂ عرب میں ماہی گیر کشتی ہوئی غرقاب۔6مچھیروں کو بچالیا گیا

Tue, 22 Dec 2020 20:50:08    S.O. News Service

بھٹکل،22؍دسمبر (ایس او نیوز)بحیرۂ عرب میں بھٹکل ساحل سے تقریباً19ناٹیکل میل کی دوری پر انکولہ سے تعلق رکھنے والی ایک ماہی گیر کشتی انجن میں خرابی کاشکار ہوگئی، جس کے بعد وہ ڈوبنے لگی۔ اس وقت کشتی پر6ماہی گیر سوار رتھے۔

خوش قسمتی سے کشتی غرقاب ہونے کا معاملہ مقامی ماہی گیروں کی نظر میں آگیا اور انہوں نے آگے بڑھ کر ڈوبتی کشتی سے تمام ماہی گیروں کو بحفاظت بچالیا۔معلوم ہوا ہے کہ سمندر میں ڈوبنے والی کشتی انکولہ تعلقہ کے بیلمبار کے رہنے والے سریش  کھاروی کی ملکیت تھی۔اس حادثے سے کشتی کے مالک کو لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔


Share: